Click Tv

پریس ریلیز
جامعہ بالک ماتا سینٹر کے طلبہ نے پلوامہ میں شہید ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے جاری سینٹر بالک ماتا کی جانب سے 23فروری 2019کو جشن خواتین کے نام سے ایک میلے کا انعقاد کیا گیا ۔ دن بھر چلنے والے اس میلے میں نرسری اور پرائمری سیکشن کی بچیوں نے جہاں محبت وطن میں ڈوبے ہوئے نغمات پیش کئے وہیں پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
اس موقع پر بچیوں کی ماوں نے بھی شرکت کی اور سینٹر کی جانب سے منعقد ہونے والے پروگراموں میں حصہ لیا ۔ ان تمام ہی خواتین کا تعلق پرانی دہلی سے تھا ۔ اس پروگرام میں تقریبا 30 خواتین نے شرکت کی ۔
اس پروگرام میں جہاں چھوٹی چھوٹی بچیوں نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے وہیں بچیوں نے ٹیلرنگ ، بیوٹی شن ، ٹکسٹائل ڈیزائننگ ، ہینڈ امروڈری اور مہدی ڈیزائننگ کے نمونے پیش کئے ۔ تمام ہی پروگراموں میں انعامات حاصل کرنے والی بچیوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا ، جنھیں علاقہ کی کاونسلر سلطانہ عباد خان ، پروفیسر سارا بیگم ، آئی اے ایس ای فیکلٹی کی سر براہ کے ہاتھوں توصیفی سند اور انعامات دئے گئے ۔
بتا دیں کہ بالک ماتیا سینٹر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیر تحت چلنے والا ایک بہترین ادارہ ہے جس میں بچوں کے ساتھ ساتھ ان کے ماوں کے لئے بھی تربیت اور اوکیشنل کورسیز کا انتظام کیا جا تا ہے ۔ جامعہ کے تحت تین سینٹر دہلی میں جا ری ہیں جن میں ایک مٹیا محل ، دوسرا قصاب پوار اور تیسرا بیری والا باغ میں قائم ہے ۔
یہ خیال مرحوم شفیق الرحمان قدوائی کا تھا جو مخلصین جامعہ میں سے ایک تھے ، ان کا خیال تھا کہ معاشرے کے تقریبا تمام ہی حلقہ کو مواقع فراہم کئے جائیں ۔
احمد عظیم
عوامی تعلقات افسراور میڈیا کو آرڈینیٹر
جامعہ ملیہ اسلامیہ
نئی دہلی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here