Click Tv
سلامتی کو یقینی بنائے گا۔ آزادی کے بعد پہلی مرتبہ حکومت نے پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم( بی ایم جے وی کے) کے تحت وقف کی زمین پر اسکول، کالجز، آئی آئی ٹیز، پالی ٹیکنکس، اسپتال، کثیر مقصدی کمیونٹی ہال، “سدبھاو¿نا منڈپ” تیار کرنے کے لئے سو فیصد رقم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج نئی دہلی میں سینٹرل وقف کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی۔ نقوی نے کہا کہ ملک بھر میں وقف جائیدادوں کی سو فیصد جی او ٹیکنگ اور ڈیجٹیلائزیشن کے لئے جنگی پیمانے پر ایک پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے یہ جائیدادیں سماج کی بھلائی کے لئے استعمال کی جاسکتی ہیں۔
سینٹرل وقف کونسل کی 80ویں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ جی او ٹیکنگ اور ڈیجٹیلائزیشن وقف ریکارڈوں کی شفافیت اور سلامتی کو یقینی بنائے گا۔ آزادی کے بعد پہلی مرتبہ حکومت نے پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم( بی ایم جے وی کے) کے تحت وقف کی زمین پر اسکول، کالجز، آئی آئی ٹیز، پالی ٹیکنکس، اسپتال، کثیر مقصدی کمیونٹی ہال، “سدبھاو¿نا منڈپ” تیار کرنے کے لئے سو فیصد رقم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مختار عباس نقوی نے کہا کہ مرکز نے جنگی پیمانے پر ایک پروگرام شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے تاکہ تعلیمی طور پر بااختیار بنانے کے لئے ملک بھر میں وقف جائیدادوں کا استعمال کیاجاسکے اور ملک کے ان علاقوں میں جہاں آزادی کے بعد سے ان سہولتوں کی کمی رہی ہے، معاشی اعتبار سے پسماندہ ضرورت مند لڑکیوں کی ہنر مندی کے فروغ سے جڑے روزگار کے لئے بھی ملک بھر کی وقف جائیدادوں کو استعمال کیاجاسکے۔
Source: https://urdu.millattimes.com/archives/41490