Click Tv
جشن زریں کی تیاریاں زوروں پر، ابنائے جامعہ دہلی کی میٹنگ
نئی دہلی ۳؍مارچ :
نئی دہلی ۳؍مارچ :
۲۷ مارچ ۲۰۱۹کو ملک کی عظیم دینی درسگاہ الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کے پچاس برس مکمل ہونے کے موقع پر جشن زریں کی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے آج کھجوری روڈ، بٹلہ ہاؤس میں جامعہ کے فارغین کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے حضرت مولانا غلام غوث جامعی نے کہا کہ جامعہ روناہی کے پچاس سال مکمل ہونے پر ہم مسرت کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جشن زریں کی تقریب کے مقاصد ہمہ جہت ہیں۔ انہی میں سے فارغین کو باہم جوڑنااور منظم ہوکر ملک و قوم کے لیے اپنی خدمات پیش کرنا ہے۔
حضرت مولانا عبدالمعید ازہری جامعی نے اپنی تقریر میں کہا کہ الجامعۃ الاسلامیہ روناہی اسوسی ایشن کا قیام اشد ضروری ہے اور اسو سی ایشن کی داغ بیل آج ہی سے ڈالی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جشن زریں کی تقریب ہمارے کے ایک خوش بخت موقع ہے کہ ہم فارغین خود احتسابی کریں کہ ہم نے اپنے علم وعمل سے کیا پایا اور کیا کھویا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بے حد ضروری ہے تاکہ ہم حال کی روشنی مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرسکیں۔
حضرت مولانا طاہر جامعی صاحب قبلہ نے کہا کہ موجودہ قومی اور بین الاقومی صورتحال میں ہم اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہندوستانی فوج اور ٖفضائیہ کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر مبارکباد دیتے ہیں۔
حضرت مولانا طاہر جامعی صاحب قبلہ نے کہا کہ موجودہ قومی اور بین الاقومی صورتحال میں ہم اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہندوستانی فوج اور ٖفضائیہ کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر مبارکباد دیتے ہیں۔
ڈاکٹر غلام رسول دہلوی جامعی صاحب قبلہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مادر علمی جامعہ روناہی علم کلام اور اسلامی فلسفے کی تعلیم کے لیے منفرد شناخت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دعوت و تبلیغ کے لیے علم کلام اور اسلامی فلسفہ بہت اہم سرمایہ ہے ۔ آج یورپ سمیت پوری دنیا کی توجہ اسلامی فلسفے پر ہے۔
اجلاس کا آغاز قاری عبد القادر حشمتی کی تلاوت سے ہوا جبکہ نظامت کے فرائض مولانا محمد اعظم صاب نے دیے۔اجلاس کی صدارت حضرت مولانا عبد المعید زہری صاحب نے کی اور سرپرستی حضرت مولانا تصور علی جامعی صاب نے کیا۔اس موقع پر حضرت مولانا رضاء الحق جامعی صاحب، حضرت مولانا طاہر جامعی صاحب، حضرت مولانا ڈاکٹر دلشاد صاحب ، حضرت مولانا افتخار عالم صاحب، غلام معین الدین جامعی صاحب، حضرت مولانا محمدحسین جامعی، حضرت مولانا مبین جامعی صاحب، حضرت مولانا قمر عالم ضامعی صاحب، حضرت مولانا قاری اعجاز جامعی صاحب، حضرت مولانا ابو عبیدہ جامعی صاحب، حضرت مولانا عبدالقادر جامعی صاحب، حضرت مولانا مدثر اشرفی صاحب، حضرت مولانا عبدالباری مصباحی صاحب ، حضرت مولانا زین العابدین مصباحی صاحب ۔