پٹنہ 19 اکتوبر کلک ٹیوی اردو نیوز
انڈین اويرنس مسلمز موومینٹ (امام)کے بانی رکن ڈاکٹڑ نائب علی پٹنہ ٹیچرس حلقے سے بہار قانون ساز کونسل کے امیدوار ہیں اور انکی انتخابی مہم پوری شدّت سے جاری ہے۔

موومینٹ نے انضمام ،اشتراک اور اتحاد کی سیاست کو مسترد کرکے متبادل قیادت کی فراہمی کے لیے تجربے کے طور پر اساتذہ حلقے سے ایک امیدوار کھڑا کرنے اور اسے کامیاب بنانے کی کوشش کی ہے۔


انڈین مسلمز اویرنس موومینٹ کے صدر اور بانی سرکردہ صحافی اور دانشور اشہر ہاشمی(دہلی )،کلک ٹیوی کے سربراہ اور موومینٹ کے جنرل سیکرٹری یونس موہانی(لکھنؤ )اور سیکرٹری معروف صحافی جہانگیر عادل علیگ(حیدرآباد) پر مشتمل موومینٹ کی کور کمیٹی کے علاوہ بہار یونٹ کے اراکین نواب عتیق الزماں قاضی(پٹنہ)،اورنگزیب ارمان (پٹنہ)،شوکت علی(بتیہ)،سہراب خان(شیر گھاٹی)، ,محمد شمشاد (رانچی),ریاض آتش (پٹنہ), شکیل الرحمن(پھلواری شریف),اور سید رشید آفتاب (نالنده)امیدوار ڈاکٹر نائب علی کی حمایت میں اساتذہ سے رابطہ قائم کر رہے ہیں اور بہت حد تک ووٹروں کو مائل کرنے میں بھی کامیاب ہیں ،ڈاکٹڑ نائب علی صغریٰ کالج ،بہار شریف ،نالندہ میں شعبئہ سیاسیات کے استاد اور صدر شعبہ ہیں،وہ کالج میں پڑھانے سے قبل پٹنہ ہائی کورٹ میں وکالت بھی کر رہے تھے ،ڈاکٹڑ نائب علی کی شبیہہ صاف ستھری ہے اور اساتذہ سمیت سماج کے مختلف طبقات کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہتے ہیں،ڈاکٹڑ نائب علی کا حلقے انتخاب تین اضلاع پٹنہ،نالنڈہ اور نوادہ کے ۲۶ اسمبلی حلقوں میں پھیلا ہوا ہے اور وہ دن رات اپنے ووٹروں سے ذاتی ملاقاتوں کے لیے سفر پر ہیں ،اُنھیں اہم ملی تنظیموں کی تائید بھی حاصل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here